پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

277

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گچک سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری گمشدگی کی شکار بناکر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت برکت ولد ملا عبدالمالک اور خان جان ولد رحمت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کو گذشتہ ماہ جون 15 تاریخ کو گچک کہن میں قائم فوجی کیمپ بلاکر بعد ازاں لاپتہ کردیا، جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والا برکت بنیادی طورپر پہاڑی علاقے پینکلانچ گچک کے رہائشی ہیں، جنہیں فورسز نے وہاں سے زبردستی نقل مکانی کروا کر کرک ڈل ،جبکہ خان جان پہاڑی علاقے زواردان سولیر مشکے کے رہائشی ہیں، جنہیں کلری گچک میں رہنے پر مجبور کیا گیا تھا وہ کافی عرصہ سے یہاں آباد تھے۔