بلوچ مزاحمتی علامت حمل جیئند کی گرافک ناول ایمیزون پر شائع

1223

بلوچستان کی تاریخ ساز شخصیت حمل جیئند کی زندگی پر مبنی یہ ناول ای بُک کی شکل میں شائع کیا گیا۔

گوادر کے رہائشی نوجوان نبیل احمد بلوچ کی جانب سے حمل جیئند ‘بلوچوں کے تلوار’ کے عنوان سے شائع گرافک ناول ایمیزون پر باضابطہ طور پر فروخت کے لئے دستیاب ہے-

اس حوالے سے ناول نگار نبیل احمد بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ کافی خوش ہیں کہ آخر کار انکی پہلی اِی بُک گرافک ناول ایمیزون پر باضابطہ طور پر شائع ہوئی ہے۔ انہوں کہا مجھے اپنے تمام محنت پر خوشی ہے جو میں نے اس ناول میں ڈالا تھا-

نبیل احمد کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا یہ گرافک ناول 15ویں صدی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عظیم بلوچ جنگجو حمل جیئند کلمتی کے بارے میں ہے جنہوں نے مکران ساحل پر قبضے کی غرض سے آنے والے پرتگالی حملہ آوروں کے خلاف اس وقت مزاحمت کی جب پرتگالیوں نے جدید ہندوستان اور عمان کی چند بندرگاہوں پر قبضہ کر لیا اور مکران کے ساحلی علاقے کے الحاق کے ساتھ آگے بڑھنے کا منصوبہ بنایا-

انہوں نے کہا اس کہانی میں مزید یہ بیان کیا گیا ہے کہ اپنے عروج کے وقت پرتگالیوں نے لوئس ڈی المیہ کی کمان میں کئی مقامات پر حملے شروع کیے لیکن ہر بار حمل جیئند نے اپنے جنگجوؤں کے ساتھ پرتگیز حملہ آوروں کو پسپا کردیا اور آخری سانس تک اپنے عوام اور مادر وطن بلوچستان سے محبت کی اور ایک بہادر، باکردار اور عظیم دل بلوچ کی طرح اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

نبیل بلوچ نے کارئین سے درخواست کی ہے کے وہ ضرور اس کتاب کو پڑھیں اور ساتھ ساتھ انکی محنت اور کارکردگی کو بھی ایمیزون پر سرائیں تاکہ انکی حوصلہ افزائی ہوتی رہیں۔