حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کچی کے علاقے بولان میں سڑک کے کنارے نصب بم کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے تحزیب کاری کے غرض سے ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے نصب کی تھی جس کے دریافت ہونے پر لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
مقامی پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بم کو پلاسٹک کے تھیلے میں چھپا کر روڈ کنارے رکھ دیا تھا ۔
بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنادیا۔