خاران سے انتظامیہ نے دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔
بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے برشونکی سے مقامی انتظامیہ نے دو افراد کی لاشیں برآمد کرکے شناخت کے لیے اسپتال منتقل کردیا، جنہیں ہلاک کرنے کے بعد لاشیں جائے وقوعہ پر پھینکی گئی تھیں۔
برآمد ہونے والی لاشوں کی شناخت مبینہ طور پر ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان کے طور پر ہوئی ہے، جن کی شناخت سدیس ولد محمد کریم سکنہ برشونکی، اور جنید ولد نور محمد، سکنہ برشونکی، کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے سے متعلق مزید تفتیش مقامی خاران پولیس کررہی ہے۔


















































