بولان: فوجی آپریشن چوتھے روز جاری

526

بلوچستان کے علاقے بولان میں آج چوتھے روز بھی فوجی آپریشن جاری رہی۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلات کے مطابق بولان میں پاکستان فوج کی آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری رہی، آپریشن کا آغاز 16 مارچ کو کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق بزگر، ہنجیر اور گردنواح کے علاقوں میں پاکستان فوج تاحال موجود ہے۔ مذکورہ علاقوں کے مختلف مقامات پر فوج نے عارضی کیمپ قائم کردیے ہیں۔

فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ دنوں کیا گیا جہاں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مذکورہ مقامات پر فوجی اہلکار اتارے گئے۔

فوجی آپریشن کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ علاقہ محصور ہونے کے باعث کسی قسم کی جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔