نوشکی اور مستونگ میں فوجی آپریشن

23

بلوچستان کے علاقے نوشکی اور مستونگ میں پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے، گھروں پر چھاپوں کے دوران لوگوں کو حراست میں لینے کی اطلاعات ہیں۔

آج صبح سویرے پاکستانی فورسز نے نوشکی شہر سے متصل کلی مینگل اور قادر آباد کو گھیرے میں لیکر گھروں پر چھاپوں کا آغاز کیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں فورسز نے آپریشن میں حصہ لیا جبکہ اس دوران متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء مستونگ کے علاقے پنگو، دشت میں بھی پاکستانی فورسز آپریشن میں مصروف ہیں جہاں بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ فورسز علاقے میں پیش قدمی کررہے ہیں۔

حکام نے دونوں علاقوں میں آپریشنز کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔