افغانستاب کے صوبے مزار شریف میں تبیان ثقافتی مرکز میں دھماکے میں اموات کی تعداد 10 ہوگئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کو افغان صوبے بلخ کے ضلع مزار شریف میں ثقافتی مرکز میں صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ صحافیوں سمیت 10 افراد جانبحق ہوگئے۔ افغان انتظامیہ کے مطابق دھماکہ صبح 11 بجکر 30 منٹ پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا۔
اس حوالے سے طالبان حکومت کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے- تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے-