دشمن آلہ کار کی ہلاکت اور مواصلاتی ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل اے

726

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی فوج کے ایک آلہ کار کو ہلاک اور قلات میں ایک مواصلاتی ٹاور کو تباہ کردیا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے 18 فروری 2023 کو کیچ کے علاقے کیلکور میں دوران گشت دو مشکوک افراد بہرام اور علی جان کو حراست میں لے لیا تھا، بعدازاں دوران تفتیش بہرام نے اعتراف کیا کہ وہ بلوچ سرمچاروں کی بھیس میں بلوچ آزادی پسند تنظیموں میں داخل ہونا چاہتا تھا۔

ترجمان کے مطابق بہرام ولد گل محمد سکنہ آبسر تربت نے اعتراف کیا کہ وہ گذشتہ طویل عرصے سے قابض پاکستانی فوج کیلئے بطور مخبر و سہولت کار کام کررہا تھا، دشمن فوج کے کہنے پر وہ بلوچ آزادی پسند تنظیموں میں داخل ہوکر مخبری کرنے کی کوششوں میں تھا۔

انہوں نے کہا مذکورہ مخبر نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ تربت و گردنواح کے علاقوں میں بلوچ سرمچاروں کی مخبری کرتا رہا ہے، جبکہ کچھ ہی عرصے قبل وہ تربت سے دو معصوم بلوچ نوجوانوں کو قابض فوج کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کروانے میں بھی ملوث رہا ہے۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا تفتیش و اعتراف جرم کے بعد بلوچ قومی عدالت نے بہرام کو قومی غداری کے مرتکب ہونے پر سزائے موت سنائی، جس پر گذشتہ روز کیچ کے علاقے ڈنڈار میں فائرنگ اسکواڈ نے عمل درآمد کرتے ہوئے فائرنگ کرکے قومی غدار کو ہلاک کردیا۔ جبکہ زیر حراست دوسرے شخص کے حوالے سے قومی عدالت جلد فیصلہ سنائے گی۔

جیئند بلوچ کا مزید کہنا تھا 8 مارچ 2023 کو بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات کے علاقے نیمرغ کنڈ پر نصب یوفون کمپنی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

ترجمان نے کہا ہے مذکورہ ٹاور قابض فوج کیجانب سے شور پارود کے گردنواح میں اپنے مفادات کیلئے نصب کیے گئے مواصلاتی ٹاوروں میں سے ایک تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگے۔