بلوچ لبریشن آرمی نے نوشکی حملے کی مزید تفصیلات جاری کردیں

2707

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نوشکی حملے کی مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوشکی میں قابض فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں مجید بریگیڈ کا ابتک ایک جانباز فدائی شہید جبکہ باقی بلوچ فدائین دشمن کے کم از کم 45 اہلکار ہلاک کرتے ہوئے، کیمپ کے ایک بڑے حصے پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھ گھنٹے گذرنے کے باوجود بلوچ فدائین دشمن کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے، کیمپ کو تباہ اور دشمن اہلکاروں کا صفایا کررہے ہیں۔

جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ شہید فدائی نے بارود سے بھری گاڑی ایف سی ہیڈکوارٹرز کے مرکزی دروازے سے ٹکرا کر، باقی فدائین کو اندر داخل ہونے کا موقع فراہم کیا۔