مجید بریگیڈ پنجگور اور نوشکی ایف سی ہیڈ کوارٹروں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ۔ بی ایل اے

2601

بلوچ لبریشن آرمی نے پنجگور اور نوشکی میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی، ایف سی بلوچستان کی حملے کی تصدیق۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے سماجی رابطوں کے ویب سائٹس پر ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے نوشکی اور پنجگور حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ “بلوچ لبریشن آرمی مجید بریگیڈ کی نوشکی اور پنجگور ایف سی ہیڈکوارٹروں پر بڑے پیمانہ کا حملہ، بلوچ فدائی کامیابی کیساتھ درجنوں فوجی اہلکار ہلاک کرکے قابض کے فوجی کیمپوں میں داخل ہوچکے ہیں۔”

انہوں نے جاری کردہ پیغام میں حملے کی جاری رہنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ “بلوچ فدائی چار گھنٹے گذرنے کے بعد بھی مضبوط پوزیشن میں قابض افواج سے مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔”

خیال رہے کہ آج نوشکی اور پنجگور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پہ دو بڑے پیمانے کے حملوں کی اطلاعات آرہی ہیں۔

ایف سی ترجمان نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ “نوشکی اور پنجگور میں مسلح افراد نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا ہے، جبکہ فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔”

ترجمان ایف سی نے جانی نقصانات کی بھی تصدیق کردی ہے۔

دریں اثناء پنجگور سے مقامی صحافیوں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ “فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ تاحال پنجگور ہیڈکوارٹر میں جاری ہے۔”

ذرائع کے مطابق ایف سی کیمپ کے ایک احاطے پر مجید بریگیڈ کے جنگجو قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ کیمپ کے اندر آگ کے شعلے دور دور تک دیکھائی دے رہے ہیں۔