بلوچستان کے علاقے بولان میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں اور مسلح افراد میں جھڑپ ہوئی ہے۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ جھڑپ خون گٹ کے مقام پر ہوا تاہم دونوں اطراف سے کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہے۔
بولان میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی متحرک ہیں۔ حالیہ دنوں میں مذکورہ تنظیم کی جانب سے مختلف نوعیت کے حملوں میں تواتر کے ساتھ پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
آج ہونے والے جھڑپ کے حوالے سے تاحال کسی جانب سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے۔