پاکستان سے افغانستان میں دراندازی – نورستان میں افغان فورسز کی کاروائی، دس ہلاک، چھ گرفتار

280

افغان حکام کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ نورستان سے ہفتے کے روز صوبہ نورستان کے ضلع کامدیش میں ڈیورنڈ لائن سے افغانستان کی جانب دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

افغان حکام کے مطابق ‘شر و فساد گروہ’ (افغانستان فریڈم فرنٹ/اے ایف ایف)، داعش کے ساتھ مل کر امن و امان بگاڑنے کے لیے نورستان میں دراندازی کی کوشش کررہاتھا۔

مزید کہنا ہے کہ افغان سرحدی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے ‘شر و فساد گروہ’ اور داعش کے دس ارکان کو ہلاک و کئی کو زخمی کردیا جبکہ چھ ارکان گرفتار بھی کیے گئے۔

گرفتار کیئے گئے افراد کو ویڈیوز میں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ انہیں ایران سے پاکستان کے علاقے چترال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے  پاکستانی فوج کے کیمپوں میں تربیت حاصل کی۔