چاغی، کوئٹہ-تفتان تجارتی روٹ پر مسلح افراد نوکچاہ کے مقام پر ایک لوڈ تجارتی گاڑی کو تحویل میں لے کر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں، جبکہ علاقے میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے بلوچستان میں معاشی ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بلوچستان بھر میں، بالخصوص کوئٹہ-تفتان اور کوئٹہ-کراچی شاہراہوں پر تجارتی گاڑیوں کو حملوں کا سامنا رہا ہے۔
بلوچ آزادی پسندوں کی جانب سے ایل پی جی کی ترسیل کرنے والی گاڑیوں، دیگر تجارتی گاڑیوں اور ان کی سیکیورٹی پر مامور پاکستانی فورسز کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں درجنوں گاڑیاں تباہ اور متعدد فورسز اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
تاہم آج چاغی میں پیش آنے والے واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

















































