مند: ردیگ پر مسلح افراد کا کنٹرول، کسٹم چیک پوسٹ نذرآتش، فورسز کیمپ پر حملہ

382

ضلع کیچ کے تحصیل مند کے علاقے ردیگ میں مسلح افراد کی بڑی تعداد نے داخل ہوکر مختلف مقامات پر چیک پوائنٹس قائم کرکے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کے کیمپ کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

اس دوران مسلح افراد نے کسٹم چیک پوسٹ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اسے نذرِ آتش کردیا۔ مسلح افراد کی جانب سے ایک کوڈا کاپٹر کو مار گرانے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں، جبکہ گزشتہ دنوں بھی مند کے علاقوں بلوچ آباد اور بلو میں مسلح افراد نے داخل ہوکر کئی گھنٹوں تک علاقے کا کنٹرول حاصل کیا تھا۔ تاہم ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔