بلوچستان کے ضلع نوشکی میں مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے، ہلاک شخص کا تعلق سرکاری حمایت گروہ سے بتایا جاتا ہے۔
ٹی بی پی نمائندے کے مطابق زرین جنگل کے قریب پہاڑی علاقے خاخوئی میں مسلح افراد نے علی احمد محمد حسنی کو اس کے گھر کے قریب نشانہ بنایا۔
مذکورہ شخص کی لاش ضروری کاروائی کیلئے ہسپتال منتقل کی گئی جس کو بعدازاں لواحقین کے حوالے کیا گیا۔
ہلاک شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے بتایا جاتا ہے جس کو ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے خیال رہے کہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں ماضی میں مذکورہ گروہوں پہ حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔