کیچ میں فورسز کی چوکی پر حملہ

464

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے کیچ کے تحصیل مند گوک قائم فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔

اطلاعات ہیں کہ اس حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم عسکری ذرائع سے حملے کی تصدیق یا تردید نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں فورسز پر اس نوعیت کے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔