چاغی جھڑپوں میں فوجی آفیسر کے ہلاکت کی تصدیق

38

بلوچستان کے ضلع چاغی میں ہونے والے مسلح جھڑپوں میں پاکستان فوج کا ایک آفیسر ہلاک ہوگیا۔ حکام نے تصدیق کردی۔

گذشتہ روز چاغی کے علاقے چہتر میں پاکستانی فوج اور بلوچ آزادی پسندوں کے مابین گھنٹوں تک جاری رہنے والے جھڑپوں میں دونوں جانب جانی نقصانات ہوئے ہیں۔

حکام نے ان جھڑپوں میں پاکستان فوج کے کیپٹن رینک کے ایک آفیسر کے ہلاک سمیت چار اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ حکام نے ہلاک آفیسر کی شناخت کیپٹن عبید سکنہ صوابی کے نام سے کی ہے جو 60 ونگ دالبندین رائلفز میں تعینات تھے جبکہ 147 لانگ کورس سے پاس آؤٹ ہوئے تھے۔

یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب بلوچ آزادی پسندوں نے ریکوڈک پروجیکٹ کے قافلوں کو ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ خیال رہے کوئٹہ تفتان تجارتی روٹ پر بلوچ لبریشن آرمی ‘معاشی ناکہ بندی’ کے تحت کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہیں تاہم جھڑپوں کے حوالے سے کسی تنظیم نے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیئے ہیں۔