بلوچستان: خونی تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، 5 افراد زخمی

251

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سبی میں سولنگی قبائل کے دوگروپوں کے درمیان خونی تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شبیر احمد ولد وزیر علی جبکہ زخمیوں کی شناخت عبدالقادر ولد خدا بخش اور عبدالغفور کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار بختیار آباد لیویز فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب دکی کے علاقے برا میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے قبائلی سردار سمیت تین افراد کو زخمی کردیا ۔

زخمی ہونے والوں میں سردار محمد ولد لال محمد، لیویز اہلکار محمد اقبال ولد عبدالحمید اور سرور ولد حاجی اختر شاہ شامل ہیں۔

زخمی افراد کو دکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایک زخمی کی حالت غیر ہونے وجہ سے مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

تاہم واقعے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ لیویز واقعے کے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔