زامران : سرحد پہ باڑ لگانے والا اہلکار اغواء

436

سرحد پر باڑ لگانے والا اہلکار نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء، تاحال لاپتہ

مغربی اور مشرقی بلوچستان کو ملانے والی گولڈ سمڈ لائن پر باڑ پر کام کرنے والے اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔

پاکستانی فورسز اور پاکستانی فوج کے ذیلی ادارہ فرنٹیئر کور ورکس کے اہلکار گولڈ سمڈ لائن پر باڑ لگانے میں مصروف ہیں جن کو بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

زامران سے اغواء ہونے والے اہلکار کے شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے اس کی ذمہ داری لی ہے۔