بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے ہرنائی میں پری چشمہ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں قابض فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے دو اہلکار ہلاک ہوئے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ مذکورہ علاقے و گردونواح میں کچھ کوئلہ مائن ٹھیکیدار اور مزدور دشمن پاکستانی فوج کیلئے مخبری کا کام کررہے ہیں، ہم پہلے بھی ایسے عناصر کو باز آجانے کی تنبیہہ کرچکے ہیں، اگر ان عناصر نے فی الفور اپنی بلوچ دشمن سرگرمیاں بند نہیں کیئے تو انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا۔