بلوچستان کے ضلع آواران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
فورسز اہلکاروں کو گذشتہ رات آواران کے علاقے پیراندر زرانکولی میں نشانہ بنایا گیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے بعد فورسز کی جانب سے علاقے میں فائرنگ کی گئی اور عام آبادی پر راکٹ کے گولے داغے گئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم ماضی میں بلوچ مسلح آزادی پسندوں کی جانب فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔