چاغی: تجارتی شاہراہ پر مسلح حملہ، فورسز اور تجارتی قافلہ نشانہ

228

چاغی کے علاقے چہتر کے قریب منگل کی صبح مسلح افراد نے گھات لگا کر پاکستانی فورسز کی گاڑیوں اور ایک تجارتی قافلے کو نشانہ بنایا، جس کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تجارتی شاہراہ پر فورسز کی گاڑیوں اور قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے سے گزر رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ 30 منٹ سے زائد جاری رہا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں پاکستانی فورسز کے کم از کم سات اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم جانی نقصان کی حتمی تعداد کی سرکاری طور پر کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ چاغی بلوچستان کا ایک اہم سرحدی علاقہ ہے اور اس کی شاہراہیں تجارتی اور علاقائی آمدورفت کے لیے اہم سمجھی جاتی ہیں۔ حالیہ کچھ مہینوں کے دوران شاہراہ پہ بلوچ آزادی پسند کا کنٹرول قائم ہے۔ تاہم آج واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔