مستونگ: شدید جھڑپوں کے بعد کوئٹہ کراچی شاہراہ آٹھ گھنٹوں سے بند

613

مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں شدید نوعیت کی جھڑپوں کے آٹھ گھنٹے گزر جانے کے باوجود کوئٹہ کراچی شاہراہ تاحال ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔

ذرائع کے مطابق آج صبح 9 سے 10 بجے کے درمیان مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا، جس کے فوراً بعد گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مسلح افراد اور فوج کے درمیان دو مختلف مقامات پر شدید جھڑپیں ہوئیں، جو کافی دیر تک جاری رہیں۔ جھڑپوں کے دوران فوج کے متعدد اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، جبکہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔