ایف سی کی جانب سے دو لاشیں تربت ٹیچنگ ہسپتال منتقل، شناخت ہوگئی

40

تربت میں فرنٹیئر کور (ایف سی) نے آج دو افراد کی لاشیں تربت ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔

ہسپتال منتقل کیے گئے افراد کی شناخت یونس ولد سبزل، ساکن دشت ڈڈہ اور دودا ولد ابراہیم، ساکن گوادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں لاشیں آج ایف سی کی جانب سے تربت ٹیچنگ ہسپتال پہنچائی گئیں، جہاں ضروری طبی اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔