مستونگ میں دھماکہ، دو اہلکار ہلاک، آٹھ زخمی

188

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہفتے کے روز کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پاکستانی فورسز کا ایک دو اہلکار ہلاک اور کم از کم آٹھ زخمی ہوگئے۔

دھماکہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں گرو کے مقام پر اس وقت ہوا جب سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے بعد کوئٹہ اور کراچی کو ملانے والی اہم شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، واقعے کے بعد ہیلی کاپٹر بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔

تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔