اوستہ محمد: غیرت کے نام پر خاتون قتل

377

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں ایک شخص نے اپنے بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔

سٹی تھا نہ کے حدود گوٹھ نصیر محمد چھپرانی میں ایک شخص نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی مسماۃ (ش) کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او مقبول احمد جمالی نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ور ثاء کے حوالے کردیا۔ آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔