کچھی: بڑی تعداد میں مسلح افراد حاجی شہر میں داخل

35

ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر میں مسلح افراد کی بڑی تعداد میں داخلے اور شہر کے مختلف حصوں میں نقل و حرکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شہر کے متعدد مقامات پر ناکہ بندی کر رکھی ہے، جبکہ سرکاری عمارتوں اور دیگر اہم مقامات پر بھی کنٹرول حاصل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق حاجی شہر کے پولیس تھانے کو مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تھانے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت تھانہ خالی تھا، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد تقریباً دو گھنٹے تک حاجی شہر کی مختلف گلیوں اور بازاروں میں گھومتے رہے۔ بعض اطلاعات میں شہر کے مختلف سرکاری مقامات پر بھی مسلح افراد کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔