مشکے حملے میں فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا – بی ایل ایف

158

مشکے فوجی چوکی پر حملے میں فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا – میجر گہرام بلوچ

بلوچستان لبریشن فرنٹ ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کے روز سرمچاروں نے وادی مشکے، گجلی میں قائم فوجی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ اس چوکی کو کچھ مہینے پہلے قابض فوج نے خالی کر دیا تھا لیکن دو دن پہلے وہ واپس آگئے تھے جس پر سرمچاروں نے ایک دفعہ پھر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔