تینوں افراد کو سروں میں گولیاں مار کر لاشیں پھینک دی گئی۔
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رکنی سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق تینوں افراد کو سروں میں گولیاں مارکر قتل کرنے کے بعد لاشیں پھنک دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد
لاشوں سے ملنے والے شناختی کارڈز سے قتل کیئے جانیوالے افراد کی شناخت رضاء خان، علم ادین اور نظام الدین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تینوں افراد کا تعلق خیبر پختون خواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں۔
لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتال رکنی منتقل کردیا گیا ہے۔