مکران کوسٹل ہائی وے پر دو افراد کی لاشیں برآمد

18

مکران کوسٹل ہائی وے پر چربندن کراس کے قریب ہفتہ کی صبح دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں کو تحویل میں لے کر آر ایچ سی پسنی منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت اُستاد محمد سراج کلانچی ولد اُستاد حاصل کلانچی، ساکن بنگلہ بازار پسنی، اور سردل خان ولد شیر خان کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کے مطابق سردل خان کو 23 نومبر 2025 کو پاکستانی فورسز نے ہاتر ولد میردوست کے ہمراہ حراست میں لیا تھا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ رات دو گاڑیاں اور پانچ موٹر سائیکلیں ان کے گھر کے باہر آکر رکیں، جس کے بعد متعدد مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور سردل خان کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق اسی دوران کھیتوں میں مزدوری کرنے والے ہاتر ولد میردوست کو بھی کھیتوں سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

آج چربندن کراس کے قریب سے برآمد ہونے والی لاشوں میں ایک کی شناخت سردل خان کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ دوسرے شخص کی شناخت اُستاد محمد سراج کلانچی کے نام سے کی گئی ہے۔