بی این ایم نمائندے کی امریکی کانگریس مین سے ملاقات ،بلوچستان حوالے رپورٹ پیش کردی

287

بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کی جانب سے ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف زوریوں پر مبنی رپورٹ امریکی کانگریس مین کو پیش کردی گئی ۔

دی بلوچستان پوسٹ سوشل میڈیا مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں مقیم بلوچ نیشنل موومنٹ  بی این ایم کے نمائندے نبی بخش بلوچ نے امریکی کانگریس مین رابوٹمین  سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں بلوچستان کی صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی ۔

دریں اثناء بی این ایم نمائندے نے بلوچستان کی طول و عرض میں پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ اداروں کی جانب سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک جامع رپورٹ بھی امریکی گانگریس مین کو پیش کردی ۔