پنجگور : ایرانی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں 3 مسلح افراد جانبحق

261

پنجگور سے متصل مغربی بلوچستان کے سرحد پر مسلح افراد اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ  میں تین مسلح افراد جانبحق ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجگور سے متصل مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے گَر نکر میں ایرانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں تین مسلح افراد جانبحق جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا ۔

علاقائی زرائع کے مطابق ایرانی فورسز کے ہاتھوں جانبحق ہونے والوں میں ایک کا نام حاجی محمد ہاشم کے نام سے ہوئی جو کہ جیش العدل کا سرکردہ علاقائی کمانڈر ہے ۔

زرائع کے مطابق اپنے  جیش العدل کے تین مسلح افراد کے جانبحق ہونے کے علاوہ ایک شخص زخمی حالت میں گرفتار بھی ہوگیا ہے ۔

تاہم ابھی تک اس واقعہ کے متعلق جیس العدل کی طرف سے میڈیا کو کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔