پنجگور: ٹریفک حادثہ، 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 2 کمسن بچے شدید زخمی

24

پنجگور کے علاقے گوران میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ایک 2000 ماڈل ایرانی گاڑی اور ایک ایگزیو کار کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک نوجوان، جمشید ولد عبیداللہ، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور کی تحصیل پروم کے علاقے کہدہ عبدالحکیم بازار سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں کمسن بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور متعلقہ حکام کی جانب سے حادثے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔