تربت: پاکستانی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ

122

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت کے علاقے نودز میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فورسز کا مذکورہ قافلہ دو گاڑیوں پر مشتمل تھا، جسے نودز کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔