بلوچستان کے علاقے سرانان سلیمان زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو مسلح افراد نے گذشتہ روز اس وقت حراست میں لیا جب وہ قلعہ عبداللہ سے سفر کررہے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔
حملے کے محرکات اور اس میں ملوث افراد کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔


















































