شاہرگ سے ایک لاش ملی ہے، جسے آپریشن کے دوران قتل کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے علاقے شاہرگ سے آج صبح ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے فوجی آپریشن کے دوران متعدد گھروں میں داخل ہو کر تلاشی لی، جبکہ کئی افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔
اس دوران پاکستانی فورسز نے آٹھ افراد کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے جن میں حاجی بابو در خان، طور خان، حاجی مڑز علی، احمدان، صابر سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
مقامی افراد کے مطابق فورسز تلاشی کے سازین اور چما نامی دو خواتین کو بھی پاکستانی فورسز کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ فورسز فائرنگ سے عزیز الرحمان سمالانی نامی شخص زخمی ہوگیا تھا۔
اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں اور زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے فائرنگ سے زخمی عزیز الرحمان کی لاش ملی ہے۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔



















































