تربت: نامعلوم مسلح افراد کا پاکستانی فورسز پر حملہ

1

بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے دیہات میں واقع پاکستانی فورسز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے دوران متعدد دھماکوں اور شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے چوکی کو نشانہ بنایا۔ علاقے میں دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں جبکہ فائرنگ کا سلسلہ بھی کافی دیر تک جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے حملہ میں نقصانات ہوئے ہیں تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا، ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔