کچھی میں ناکہ بندیاں اور اسنیپ چیکنگ کی گئی۔ بی آر جی

163

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کچھی کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ڈھاڈر، میر باغ، اور کلندین جیسے علاقوں میں سرمچاروں نے گشت کیا تاہم اس دوران کوئی ریاستی عناصر یا سرکاری اداروں کے کارندے وہاں نظر نہیں آیا۔

دوستین بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم بی آر جی کچھی کے مختلف علاقوں میں گشت اور اسنیپ چیکنگ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔