بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب بلوچ ریپبلکن گارڈز کے سرمچاروں نے نصیر آباد کے علاقے حمید گوٹ کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے پنجاب جانے والے بجلی کے دو مرکزی ٹاورز کو بارودی مواد نصب کر کے دھماکوں سے تباہ کردیا۔ ان دھماکوں سے دو ٹاورز زمین بوس ہوگئے جبکہ مزید دو کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔














































