مستونگ: پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی آبادی پر شیلنگ، فورسز پر مسلح حملہ

39

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فوج کی آپریشن، آبادیوں پر شیلنگ

گذشتہ روز پاکستانی فوج نے مستونگ کے علاقے کردگاپ میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن گن شپ ہیلی کاپٹروں نے آبادیوں پر بلا امتیاز شیلنگ کی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے سرکاری کمپلیکس کو اپنی تحویل میں لیکر کیمپ میں تبدیل کیا۔ آپریشن کے باعث تاحال جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

گذشتہ شب کمپلیکس پر موجود فورسز کو مسلح افراد نے مختلف اطراف سے حملے میں نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔

حملے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔