کچھی میں ڈیتھ اسکواڈ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

173

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج سرمچار کچھی کے علاقے کچھی قلندر میں معمول کے گشت پر تھے کہ قابض فوج کی سرپرستی میں قائم مقامی ڈیتھ اسکواڈ کے ایک مسلح جتھے نے سرمچاروں کا راستہ روکنے کی کوشش کی۔ 

ترجمان کے مطابق مستعد سرمچاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ پر حملہ کردیا، سرمچاروں کی پیشگی کارروائی کے نتیجے میں ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے حواس باختہ ہو کر منتشر ہوگئے اور اپنی بندوقیں موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

ترجمان نے مزید کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی آر جی قبول کرتی ہے اور اس طرح کے کاروائیاں بلوچستان کی مکمل آزادی تک جاری رہیں گے۔