ڈیرہ بگٹی، پنجگور: والد اور بچے سمیت تین افراد جبری گمشدگی کا شکار

104

تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ایف سی اہلکاروں نے غلام کریم بگٹی کو ان کے بچے بادا سمیت جبری طور پر حراست میں لیا، جس کے بعد دونوں افراد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

دوسرے واقعے میں ضلع پنجگور سے 35 سالہ اسداللہ ولد محمد جان، جو کہ پیشے کے اعتبار سے دکاندار ہیں، کو 24 اپریل 2026 کی صبح ان کی دکان سے نامعلوم مسلح افراد (ڈیتھ اسکواڈ) نے اٹھا لیا۔ اہلخانہ کے مطابق اسداللہ اس وقت سے لاپتہ ہیں اور ان کی کوئی اطلاع نہیں مل رہی۔

مقامی ذرائع اور متاثرہ خاندانوں نے ان واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔