تربت میں واقع ایئرپورٹ میں پاکستانی فورسز کی ایک پوسٹ اور جیٹ فیول اسٹوریج سائٹ پر کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ اتوار کی شام کو پیش آیا، جب تربت ایئرپورٹ کے اطراف اچانک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں گونجنے لگیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے میں کم از کم بارہ سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ وقفے وقفے سے شدید فائرنگ بھی ہوتی رہی۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے ایئرپورٹ کے احاطے میں قائم پاکستانی فورسز کی ایک پوسٹ اور جیٹ فیول اسٹوریج سائٹ کو نشانہ بنایا۔
حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تربت ایئرپورٹ کے نزدیک تنصیبات پر حملہ کیا گیا ہے، تاہم تاحال اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصانات کے حوالے سے کوئی باضابطہ موقف جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ تربت بلوچستان کا ایک اہم شہر ہے جہاں سیکیورٹی تنصیبات اور حساس مقامات پر اس نوعیت کے حملوں کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔



















































