بلوچستان حکومت نے کشیدہ صورتحال اور پیٹرولیم بحران کے پیش نظر بلوچستان بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق، تعلیمی ادارے 10 مارچ سے 23 مارچ تک بند رہیں گے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کی سہولت کو یقینی بنانا اور ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کو کم کرنا ہے۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حالیہ علاقائی صورتحال اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے انتظامی تیاری کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تاہم، اگر کسی ادارے میں امتحانات پہلے سے شیڈول ہیں تو وہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

















































