ترانے کے دوران کیوں کھڑے نا ہوئے ؟طلباء کی دوبارہ داخلے کے لیے والدین سے حلف نامے طلب۔
کوئٹہ میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے کیمپس میں پاکستانی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونے اور ترانا نہ پڑنے پر 35 سے زائد طلباء و طالبات کو یونیورسٹی سے خارج کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے وکیل اور انسانی حقوق کے کارکن عمران بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کوئٹہ کیمپس میں پاکستانی ترانے کی تقریب کے دوران 35 سے زائد طلباء و طالبات کھڑے نہیں ہوئے، جس کے بعد انہیں یونیورسٹی سے خارج کردیا گیا۔
وکیل کے مطابق متاثرہ طلباء میں بلوچ اور غیر بلوچ دونوں شامل ہیں جبکہ طلباء کی دوبارہ یونیورسٹی میں واپسی کے لیے ان کے والدین سے خصوصی حلف نامے طلب کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کی دوبارہ داخلے کے لیے والدین کو حلف نامے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
تاہم اس حوالے سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی انتظامیہ کا کوئی باضابطہ مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔



















































