لیاری کے علاقے کلری میں فورسز کے چھاپے، دو طالب علم حراست کے بعد نامعلوم مقام منتقل
کراچی کے علاقے کلری لیاری، علی محمد محلہ میں گزشتہ روز پاکستانی فورسز کی جانب سے متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ کارروائی کے دوران دو طالب علم، عائشہ دختر لال جان اور داؤد ولد ابراہیم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
دونوں طلبہ کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث اہلِ خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ اہلِ علاقہ اور خاندان کے افراد نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں طالب علموں کو فوری طور پر بازیاب کر کے ان کی محفوظ واپسی یقینی بنائی جائے

















































