اورناچ: آپریشن پانچویں روز میں بھی جاری

0

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اورناچ میں پانچویں روز بھی پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں سمیت جدید فضائی نگرانی کے آلات استعمال کیے جا رہے ہیں۔ جبکہ باز مقامات پر ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے “آپریشن ہیروف” کے دوران اورناچ کے علاقے سے پاکستان آرمی کے سات اہلکاروں کو حراست میں لیا ہے۔ تنظیم نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک مہلت بھی دی تھی۔