خضدار اور وڈھ حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

108

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 15 جون کو خضدار میں قابض ریاست کی پولیس کے اہم مرکز ایس ایس پی آفس پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اور حملے میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے 17 جون کی رات گیارہ بجے، وڈھ میں حبیب ہوٹل کے قریب دالبندین سے  کراچی قیمتی پتھر لیجانے والے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں ٹرک کے انجن اور ٹائروں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ قابض ریاست کے عسکری ادارے اور اس کے استحصالی معاشی منصوبے ہماری کارروائیوں کا مستقل ہدف ہیں تاکہ دشمن کے عسکری و انتظامی مشینری اور نوآبادیاتی لوٹ کھسوٹ کے منصوبوں کو خاک میں لایا جا سکے۔