بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ یکم جون کی شام چار بجکر چالیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے زامران کے علاقہ زامری دپ میں قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ انتہائی قریب سے شدید حملہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ سرمچاروں نے دشمن کے مورچوں پر آر پی جی کے گولے فائر کیے جن سے دشمن شدید دباؤ میں آکر افراتفری کا شکار ہوا۔ حملے میں سرمچاروں نے گرینیڈ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ زامران، زامری دپ میں قابض پاکستانی فوج پر حملے میں اس کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچ قوم سے امید رکھتی ہے کہ وہ اسی طرح سے سرمچاروں کا بھرپور ساتھ دے کر تاریخ کے اس نازک موڑ پر اپنا قومی اور وطنی فرض ادا کرتے رہیں گے۔