کولواہ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

263

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے سرمچاروں نے آواران کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بناکر جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ 27 جنوری کی صبح 11:30بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے کولواہ میں رودکان کے مقام پر گھات لگا کر قابض پاکستان فورسز کے چھ گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ قابض فوج کا یہ قافلہ فوجی آپریشن کے غرض سے علاقے میں داخل ہونے ہی والا تھا کہ سرمچاروں نے گھات لگا کر انہیں نشانہ بنایا، حملے میں فورسز کی گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔